ابو ظہبی میں 6 لاکھ نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں، کس چیز میں چھپائی گئی تھیں؟

ابو ظہبی میں 6 لاکھ نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں، کس چیز میں چھپائی گئی تھیں؟
ابو ظہبی میں 6 لاکھ نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں، کس چیز میں چھپائی گئی تھیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں چھ لاکھ  نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں۔
ابو ظہبی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نشہ آور گولیاں تعمیراتی پتھر میں چھپائی گئیں تھیں۔ منشیات سمگلنگ کے جرم میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چاروں ملزم عرب شہری ہیں اور ملک میں یہ نشہ فروخت  کرنے والے تھے۔
اینٹی نارکوٹکس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طاہر غریب کے مطابق ملزمان نے نشہ آور گولیاں چھپانے کیلئے انتہائی منفرد طریقہ اختیار کیا اور انہیں تعمیراتی پتھر میں چھپایا لیکن پولیس کے جوانوں نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

مزید :

عرب دنیا -