کرائم سٹوریز میں اہم کردار ادا کرہا ہوں، ایاز کمالوی

کرائم سٹوریز میں اہم کردار ادا کرہا ہوں، ایاز کمالوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (فلم رپورٹر)ٹی وی کے سینئر اداکار ایاز کمالوی نے کہا ہے کہ نجی چینل سے پیش کی جانے والی کرائم سٹوریز میں اہم کردار ادا کرہا ہوں پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں پذیرائی اچھا شگون ہے۔اچھے اورمعیاری ڈرامے ہی ہماری پہچان ہیں۔نئے لوگوں کی انٹری سے ٹی وی کا معیار بھی مزید بہتر ہوا ہے۔لوگ پہلے کی نسبت پاکستان ڈراموں کو زیادہ پسند کررہے ہیں۔پہلے ہر گھر میں صرف بھارتی ڈراموں ہی چلتے تھے۔لیکن پاکستان میں جب سے اچھے ڈرامے بننا شروع ہو ئے ہیں لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔ایاز کمالوی نے کہا ہماری شوبز انڈسٹری پر دوبارہ عروج کا ایک دور شروع ہوچکا ہے۔ہمارے اداکاروں کو بھارت جانے کی بجائے یہاں کام کرنا چاہیے۔
 جو عزت ان کو یہاں ملتی ہے وہ بھارت جا کر کبھی نہیں مل سکتی۔

مزید :

کلچر -