پاک ویمن ٹیم نے سری لنکا سے ٹی 20سیریز جیت لی 

پاک ویمن ٹیم نے سری لنکا سے ٹی 20سیریز جیت لی 

  

          لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز جیت لی۔ساؤتھ اینڈ کلب ڈیفنس کراچی میں جاری پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوسرے مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چھ وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز کا ہدف دیا، ایمن انور، فاطمہ ثنا، ندا ڈار، طوبیٰ حسن اور انعم امین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مطلوبہ ہدف پاکستان نے 18ویں اوورز میں پورا کرلیا، عائشہ نسیم 45 اور بسمہ معروف 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہی، عائشہ نسیم کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -