بابر کی آئی سی سی سے کوویڈ19 کے بعد صورتحال کاجائزہ لینے کی درخواست

  بابر کی آئی سی سی سے کوویڈ19 کے بعد صورتحال کاجائزہ لینے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی سے کووڈ 19کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کی درخواست  کی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں بابراعظم نے کہا کہ کووڈ 19 کے دوران خاص طور پر بولروں نے چیلنجنگ صورتحال کا سامنا کیا ہے، اب چونکہ کووڈ 19 کی صورتحال پہلے جیسی نہیں رہی، بیک ٹو نارمل ہے تو ایسے میں کووڈ کی وجہ سے بنائی جانے والی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے
 بابراعظم نے امید ظاہر کہ ان کی اس درخواست پر ضرور غور کیا جائے گا۔