پا ک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان منتقل 

  پا ک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان منتقل 

  

       لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز  کے درمیان ون ڈے سیریز کو راولپنڈی سے ملتان منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کی پنڈی سے ملتان منتقلی کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے کئی روز تک مشاورت کا سلسلہ جاری تھا اور اب حتمی طور پر سیریز کی راولپنڈی سے ملتا ن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت نے راولپنڈی میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی ہے جس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو ملتان پہنچے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جون کو ہوگا اور سیریز بائیو سکیور ببل کے بغیر ہوگی۔پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیموں کو غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سکیورٹی دی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -