رفیق ہاکی کلب فاروق آباد نے اخلاق کلب کوہرا دیا

رفیق ہاکی کلب فاروق آباد نے اخلاق کلب کوہرا دیا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ رفیق کلب فاروق آباد نے اخلاق کلب کو ہرا کر جیت لیا۔ شیخوپورہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں رفیق ہاکی کلب نے اخلاق کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔ میچ دیکھنے لیئے ہاکی سے وابستہ اہم شخصیات سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر خالد محمود ورک نے فاتح ٹیم کو 30 ہزار جبکہ رنراپ ٹیم کو 20 ہزار روپے کیش پرائز اور ٹرافیاں دیں۔ اس موقع پر اولمپئین انجم سعید نے ڈی سی شیخوپورہ رانا شکیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا قومی کھیل ہاکی فروغ کے لیئے ان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔مہمان خصوصی خالد محمود ورک چیف آف آرمی انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ کی فاتح رفیق کلب کے کپتان کو پیش کیا۔اس موقع پر پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی طرح ہاکی کے میدان میں بھی نوجوان کو بھرپور دلچسپی دکھانی ہو گی ماضی میں پاکستان نے ہاکی کے میدان میں ملک کا جھنڈا بہت بار بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ ہاکی کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھرپور سہولیات دے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -