ایشیاء ہاکی کپ، بھارت نے انڈونیشیا ء کو ہرا دیا، پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

    ایشیاء ہاکی کپ، بھارت نے انڈونیشیا ء کو ہرا دیا، پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

  

            جکارتہ (اے پی پی):جاپان نے مینز ہاکی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دے دی جبکہ بھارت نے انڈونیشیاء کے خلاف بڑے مارجن سے  کامیابی حاصل کرلی جس کے باعث پاکستان ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کے باوجود ایشیاء کپ اورہاکی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگیابھارت نے میزبان  انڈونیشیاء کیخلاف کامیابی حاصل کی جس کے باعث پاکستان کو ایونٹ اور ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلے میچ میں فاتح ٹیم کی طرف سے ریوما اوکا، اکیومی ساکی اور تکوما نیوا نے ایک، ایک گول کیا، جاپان نے تینوں پول میچ جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول اعجاز احمد نے دوسرے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں  کیا  دوسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دوسرا گول کیا، آخری دو کوارٹرز میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم کوئی بھی ٹیم مزید گول سکور نہ کر سکی، اس طرح جاپان نے یہ میچ 2-3 گولز سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -