فرنچ اوپن ڈبلز، اعصام الحق کو پہلے راؤنڈ میں شکست 

  فرنچ اوپن ڈبلز، اعصام الحق کو پہلے راؤنڈ میں شکست 

  

پیرس (این این آئی)پاکستان کے نمبر ون ٹینس اسٹار اعصام الحق کو فرنچ اوپن مینز ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈویوسو پر مشتمل پاک قازق جوڑی کو امریکی جوڑی نے ہرایا۔امریکا کے ٹومی پال اور میکنزی مکڈونلڈ پاک قازق جوڑی کے لیے تین سیٹس میں فتحیاب ہوئے اعصام الحق نے ناکامی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی کہ جوڑی دار کے ساتھ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں لیکن حریف کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے کامیابی اپنے نام کی مستقبل میں مزید محنت سے کھیلنے کی کوشش کروں گا ہمیشہ ملک کیلئے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -