''لاء آف ٹیکسیشن'' کے موضُوع پر 4 روزہ مُوٹ کورٹ کامپٹیشن کاانعقاد
لاہور(پ ر)انٹرنیشنل سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ ICPD) (نے 'پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن' کے تعاون سے ''لاء آف ٹیکسیشن'' کے موضوع پر 4 روزہ مُوٹ کورٹ کامپٹیشن کاانعقاد کیاچیئرپرسن انٹرنیشنل سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ/ ڈائریکٹر اینڈ ڈین انٹرنیشنل سکول آف لاء اینڈ بزنس اینڈ سپیریئر کالج آف لاء، پروفیسرعابدہ عبد الخالق اور صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن، رانا منیر حسین نے تقریب کی میزبانی کی۔اس تقریب کا مقصد لاء کے طلباء و طالبات کے لئے نظامِ ٹیکس کے اصول و ضوابط لاگو کرنے سے متعلق رائج قوانین پرجامع ڈسکشن اور ماہرین کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ، حماد رضا سلطان نے تمام ترانتظامات کی نگرانی و انتظام کیا۔ علی شوزاب اور تیمور رضا سلطان نے بطور تقریب کے جنرل مینجر اور ڈائریکٹر جنرل فرائض سر انجام دیے۔ اس موقع پر لاء کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نامور مہمانوں اور طلبا ء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔