حلیب فوڈز کا  اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک 

  حلیب فوڈز کا  اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)حلیب فوڈز لمیٹڈ نے ایک بار پھر اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ پسماندہ افراد کی مدد کیلئے شراکت داری قائم کی ہے۔ اخوت کلاتھنگ بینک کے ساتھ HFL کی مشترکہ کاوشیں ضرورت مندوں کے لیے عطیات جمع کرنے کاایک ملک گیر اقدام ہے۔ اس مشترکہ کوشش کا مرکز متعدد شعبوں جیسے تعلیمی اداروں، کارپوریٹ سیکٹرز اور گیٹڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے تعاون حاصل کرنا ہے۔ چیریٹی کلیکشن بکس کراچی، لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت اہم شہروں میں موجود  ہیں اس تعاون کا مقصد پاکستان میں عطیات دینے والے لوگوں کے درمیا ن با ہمی اشتراک اور ریسایکلنگ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔اس فعال تعاون پر HFL، منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشنز - مس امر ندیم نے کہا کہ: ''HFL کے کمیونٹی کو واپس دینے کے پختہ یقین نے ہمیں ہمیشہ ایسے انسان دوست اقدامات میں سب سے آگے رکھا ہے اور اس تعاون کے ذریعے ہمارا مقصد معاشرے کے پسماندہ شعبے کی مدد کرنا ہے۔ہم ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ جو کچھ کر سکتے ہیں عطیہ کریں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں حلیب فوڈز ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر اپنے متعدد CSR اقدامات کے حصے کے طور پر کمیونٹی کو مدد فراہم کرنے اور معاشرے کو واپس دینے کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

کامرس -