نیشنل بینک ایمپلائز یونین کے زیراہتمام عید ملن پارٹی
لاہور(پ ر) نیشنل بینک ایمپلائز یونین پنجاب اسلام آباد (رجسٹرڈ) سی بی اے کے زیراہتمام عیدملن پارٹی نیشنل بینک مین برانچ لاہور میں زیر صدارت صدر یونین ذیشان نیازی ہوئی تقریب میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد،روبینہ جمیل صدر آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن اور سنٹرل ریجن لاہور و ایسٹ ریجن لاہور کے ایگزیکٹو صاحبان اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے قائدین نے ساتھیوں کے ہمراہ خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل یونین اکبر علی خان نے رحمت علی حسنی کو حکومت کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان کا نگران صدر تعینات کرنے پر اْنہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے ملک بھر کے ملازمین اور ورک فورس جو کہ آفیسر گریڈ III،II،I پر مشتمل ہے ان کے لئے تنخواہوں میں حکومتی اضافہ جات کے مطابق فوری اضافہ کیا جائے۔
۔۔۔ مزید ان افسران کو ہرسال سفارشی، سیاسی اپریزل سسٹم کا سامنا ہے جس کی وجہ سے افسران کا کیرئیرتباہ ہورہا ہے کو فوری طور پر ختم کرکے سالانہ انکریمنٹس کا نیا نظام متعارف کروایاجائے- درجہ چہارم کے لئے یونیفارم الاؤنس کا اجراء، کارلون، ہاؤس بلڈنگ فنانس کے حصول کے لئے چالیس فیصد Debt Burden کی شرط کا خاتمہ اور نیشنل بینک سٹاف کالونی میں فل ہاؤس رینٹ کی کٹوتی بند کرکے یونین سے معاہدہ پر عمل کیاجائے-