عمران نے ملک دشمن عناصر کو خوش کرنیکی کوشش کی،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو انتشار اور فتنہ بازی کی سیاست میں الجھا کر نہ جانے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں اس شخص نے عین کشمیری لیڈر یاسین ملک کی سزا سنانے والے دن یہ فسادی لانگ مارچ کرکے پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے ان کو پہلے بھی مشورہ دیا تھا اب بھی کہہ رہے ہیں کہ گھر بیٹھ کر اسمبلی کی تنخواہیں وصول کرنے کی بجائے واپس اسمبلی جائیں اور وہاں جا کر اپوزیشن لیڈر کا رول ادا کریں بس کردیں آپ نے معاشی طور پر ملک کو جتنا نقصان پہنچانا تھا وہ پہنچا دیا
اب پاکستان کی حالت پر رحم کھا?۔