یاسین ملک کو عمر قید کی سزا بھارتی جبر کی مثال،سلیمان بٹ

یاسین ملک کو عمر قید کی سزا بھارتی جبر کی مثال،سلیمان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) نائب صدر  پیپلز پارٹی امریکہ سلیمان بٹ اور سینئر رہنما خواجہ راحت نے  نے کہا ہے کہ عظیم حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید بھارتی جبر اور مودی سرکار کا سفاک اور سیاہ چہرہ ہے۔ مودی سرکار تین سال سے کشمیری حریت رہنما کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کرکے ظلم و جبر کی بدترین تاریخ رقم کررہی ہے ۔ کشمیری حریت رہنما نے نئی دلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ میں جو دلائل اپنی صفائی میں دیئے وہ انتہائی جاندار اور حقیقت پر مبنی ہیں۔ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کرکے حریت رہنما پر ناجائز عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ پاکستان اور پوری دنیا کے مسلمان کشمیریوں پر مظالم کیخلاف غیور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے سفاکانہ رویئے کا فی الفور نوٹس لیں۔

  حریت رہنما یاسین ملک کو رہا کرایا جائے مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کا ظلم و ستم بند کروایا جائے۔ مودی سرکار آر ایس ایس کے دہشت گردانہ عزائم لے کر جنوبی ایشیا کو آگ اور خون کی نئی جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے۔ عالمی برادری مودی کے مذموم کھیل کا فی الفور راستہ روکے۔