پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کوایک ماہ کے لئے نظر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 12رہنماؤں کو نظر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق ان رہنماؤں کو میر پور خاص اور شہید بے نظیر آباد جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز سمیت 12رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا ہے جس میں سابق ایم پی اے عنایت علی رند،نوابشاہ اور عمرکوٹ سے دوست محمد میمن شامل ہیں۔ اسکے علاوہ علی نواز شہانی، لجپت سورانی، دلاور ملکانی، کرشن شرمر، آفتاب احمد قریشی اورحاجی حسین مگریو شامل ہیں۔