ایڈیشنل اے سی شیرینگل منیر حلیمزئی کا سکول کا دورہ
پشاور (سٹاف رپورٹ)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل منیر حلیمزئی نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول شرینگل کا دورہ کیا جہاں پر عملے کی حاضری رجسٹر چیک کیا گیااس موقع پر انھوں نے اساتذہ سے بات چیت کی جبکہ مختلف کلاسز کا بھی معائنہ کیا انھوں نے سکول انتظامیہ کو سکول میں صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانیکی ہدایت کی انھوں نے سکول میں جاری میٹرک کی امتحانی ہال کا بھی دورہ کیا انھوں نے میٹرک بورڈ میں امتحان دینے والے طلبہ سے کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہے اس لئے نقل سے گریز کرتے ہوئے اپنی امتحان میں اپنی ذہنی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔ بعد ازاں انھوں نے کیٹگری ڈی ہسپتال پاتراک کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات بروقت فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونا چاہیے مریضوں کابہتر ین علاج، ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہسپتال انتظامیہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں شامل ہے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل منیر حلیمزئی نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کا بطور خاص جائزہ لیتے ہوئے تاکید کی ہسپتال کے وارڈز میں جراثیم کش سپرے کو تسلسل سے جاری رکھا جائے.