دینی مدارس اسلام کی پناگاہیں اور ہدایت کے سرچشمہ ہیں،اسعد تھانوی 

دینی مدارس اسلام کی پناگاہیں اور ہدایت کے سرچشمہ ہیں،اسعد تھانوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و ممتاز عالم دین ڈاکٹر مولانا محمد اسعد تھانوی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کی پناگاہیں اور ہدایت کے سرچشمے ہیں اور یہ دین کی ایسی روشن مشعلیں ہیں کہ جن کی کرنیں ایک عالم کو منّور کر رہی ہیں اور قیامت تک کرتی رہیں گی پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور دینی مدارس ملک و اسلام کے محافظ ہیں سامراجی قوتیں مدارس و شعائر اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہی ہیں دینی مدارس نظریاتی سرحدوں کے نگہبان اور معاشرتی اصلاح میں اپنا اہم کردار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ سکھر کے زیر اہتمام نئے تعلیمی سال کے آغاز کے سلسلے میں منعقد افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خا ص شرکت اورطلباء کو درس حدیث ارشاد فرماتے ہوئے کیا، افتتاحی تقریب میں مولانا عبدالقادر قاسمی، مدرسہ ہذا کے نائب مہتمم مولانا قاری احمد مصطفی تھانوی، ناظم اعلی قاری جمیل احمد بندھانی، مفتی شفیع محمد انڈھڑ، مولانا صفوان، قاری عقیل احمد بندھانی سمیت دیگر علماء کرام سمیت مدرسے میں زیر تعلیم طلباء نے شرکت کی، تقریب سے خطاب مدارس میں نئی نسل کو اسلام اور نظریہ پاکستان کی تربیت دی جاتی ہے، امت مسلمہ کے تمام مسائل اور مشکلات کا حل قرآن مجید اور دین اسلام کے سبق پر عمل کرنے میں موجود ہے۔ والدین اپنے بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آرائستہ کریں تاکہ وہ نیک و معاشرتی برائیوں سے بچ کر ایک اچھے اور اصلاحی معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔