ڈاؤ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے عید ملن تقریب کا انعقاد 

  ڈاؤ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے عید ملن تقریب کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پروفیسرز، ڈاکٹرز، اساتذہ، آفیسرز، نرسنگ، ایمپلائز اور پیرامیڈیکل میڈیکل اسٹاف کیلئے عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں مہمان خصوصی دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین اور گیسٹ آف اونر حالیہ دنوں میں ڈاو یونیورسٹی سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین تھے۔ اس باوقار تقریب میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئیر اور ینگ نرسنگ ایسوسی ڈاو یونٹ کے صدر زمان ملہن،ڈاو یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور سندھ یونیورسٹیز آفیسرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری عزیز احمد اور ڈاو یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر قائم علی جوکھیو نے خطاب کیا اور ڈاو انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کو سن کوٹے کی بنیاد پر ملازمت دی جائے