پٹرولیم مصنوعات پر حکومت عوام کو اب بھی کتنی سبسڈی دے رہی ہے؟،جانئے 

پٹرولیم مصنوعات پر حکومت عوام کو اب بھی کتنی سبسڈی دے رہی ہے؟،جانئے 
پٹرولیم مصنوعات پر حکومت عوام کو اب بھی کتنی سبسڈی دے رہی ہے؟،جانئے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے باوجود حکومت اب بھی عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں سبسڈی دے رہی ہے ، حکومت کی جانب سے مکمل سبسڈی ختم نہیں کی گئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر  86 روپے 71 پیسے سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر اب بھی 56 روپے 71 ، پٹرول پر  17 روپے دو پیسے ، لائٹ ڈیزل پر 37 روپے  87 پیسے ، مٹی کے تیل پر  21 روپے  83 پیسے کی سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ 

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے وفاقی حکومت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری  اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ حکومت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس زیرو برقرار رکھا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بزنس -