کون کہتا ہے ہم ناکام ہوئے؟ عمران خان نے جو پیغام دینا تھا وہ پہنچا دیا ، علی زیدی

کون کہتا ہے ہم ناکام ہوئے؟ عمران خان نے جو پیغام دینا تھا وہ پہنچا دیا ، علی ...
کون کہتا ہے ہم ناکام ہوئے؟ عمران خان نے جو پیغام دینا تھا وہ پہنچا دیا ، علی زیدی

  

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ عمران خان نے جو پیغام دینا تھا پہنچا دیا گیا ہے ، کون کہتا ہے کہ ہم ناکام ہوئے ہیں ؟۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ    ملک بھر میں دہشتگردی ہوئی ، قوم میں بڑا غصہ تھا ، اگر ہم بیٹھ جاتے تو مزید اشتعال پیدا ہوتا جبکہ  خان صاحب  کسی سے لڑائی نہیں کرنا چاہتے ۔

علی زیدی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ساڑھے تین سال میں 5 لانگ مارچ کئے ۔ اس سے قبل  پی ٹی آئی رہنما سندھ ہائیکورٹ پہنچے اور  حفاظتی ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کیں ۔   

خیال رہے کہ علی زیدی ، خرم شیر زمان ، جمال صدیقی ، فردوس شمیم نقوی اور ارسلان تاج کے خلاف   سولجر بازار اور فیروز آباد تھانہ میں دو مقدمات درج ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -