پاکستان کے معروف کو ہ پیما علی رضا سد پارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے ، ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں تھیں جس کی وجہ وہ ریجنل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اہل خانہ کے مطابق 66 سالہ علی رضا 1986 سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ تھے، انہوں نے 8ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔ علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔اہل خانہ کے مطابق علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے اولڈینگ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔