نمرہ کاظمی کیس ، سندھ ہائیکورٹ پولیس رپورٹ پر برہم ، آئندہ سماعت پر آئی جی کو طلب کرلیا

نمرہ کاظمی کیس ، سندھ ہائیکورٹ پولیس رپورٹ پر برہم ، آئندہ سماعت پر آئی جی کو ...
نمرہ کاظمی کیس ، سندھ ہائیکورٹ پولیس رپورٹ پر برہم ، آئندہ سماعت پر آئی جی کو طلب کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  نمرہ کاظمی کیس میں سندھ ہائیکورٹ پولیس رپورٹ پر برہم ہو گئی اور آئندہ سماعت پر آئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں نمرہ کاظمی کیس کی سماعت ہوئی ،  پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی ، پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ   پولیس کی تین پارٹیاں نمرہ کاظمی کی بازیابی کیلئے تونسہ میں موجود ہیں ، نمرہ کاظمی نے  164 ض ف کے تحت بیان کیلئے تونسہ کی عدالت میں پیش ہونا تھا ،  مگر وہ پیش نہیں ہوئی ، نمرہ کاظمی نے ویڈیو پیغام جاری کیا کہ وہ پیش نہیں ہوں گی ، پولیس نے نکاح کے گواہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ 

عدالت نے پولیس رپورٹ  پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ روز نئی نئی کہانیاں سنا دیتے ہیں ، پولیس کیا کر ہی ہے ، عدالت نے آئی جی سندھ کو طلب کرتے ہوئے  سماعت  30 مئی تک ملتوی کر لی۔

 خیال رہے کہ   کراچی  میں گھر سے بھاگ کر ڈیرہ غازی خان میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نمرہ کاظمی کا ویڈیو پیغام سامنے چکا ہے جس میں نمرہ نے بتایا کہ  وہ اپنی مرضی سے کراچی سے 17 اپریل کو ڈیرہ غازی خان آئی تھی اور 18 اپریل کو اس نے پسند کی شادی کی۔"میں اپنی مرضی سے آئی ہوں ،  مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں بہت خوش ہوں۔"

خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نمرہ کاظمی کو اغوا کرلیا گیا ہے تاہم پولیس نے اسے پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈھونڈ لیا گیا۔ نمرہ نے  نجیب شاہ رخ نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -