اسلام آباد سمیت ملک بھر میں لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں ، پورے ملک کو بڑی جیل میں تبدیل کیا گیا ، بابر اعوان 

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں ، پورے ملک کو بڑی جیل ...
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں ، پورے ملک کو بڑی جیل میں تبدیل کیا گیا ، بابر اعوان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر  بابر اعوان نے کہا کہ  حکومت امپورٹڈ ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے ،  اسلام آباد سمیت ملک بھر میں لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، پورے ملک کو بڑی جیل میں تبدیل کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ مار گیا ،یہ فرنگی راج میں بھی نہیں ہوا ، اس ظلم کو قوم معاف کرے گی نہ تحریک انصاف ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، گزشتہ دنوں جو حالات تھے وہ  فلسطین کی منظر کشی کر رہے تھے ۔

بابر اعوان نے کہا کہ   پنجاب پولیس نے عمر ایوب پر تشدد کیا ، عمر کے جسم پر زخموں کے  32 نشان ہیں ،  حماد اظہر کو بھی زخمی کیا گیا ، ربڑ کی گولیوں  سے لوگوں کو بے رحمی سے زخمی کیا گیا جس سے لا تعداد لوگ مضروب ہوئے ، منگلا پل پر کئی گھنٹے تک فواد چودھری کو گھیرے میں رکھا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -