لاہور پولیس کانسٹیبل نے رقم کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا

لاہور پولیس کانسٹیبل نے رقم کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا
لاہور پولیس کانسٹیبل نے رقم کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں رقم کے تنازع پر پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی  24 نیوز ایچ ڈی کے مطابق  پولیس کانسٹیبل کامران صادق کا کراچی ایسٹ کے رہائشی 27 سالہ کامران اشتیاق سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا ،  کانسٹیبل کامران نے  اشتاق کو پان شاپ کے سامنے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، مضروب کو  ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ڈیفنس سی تھانے کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس   کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرکے مقتول کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ہی وہ قانون کی گرفت میں ہوگا۔