صبا قمر نے مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی

صبا قمر نے مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی
صبا قمر نے مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی
سورس: instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ صبا قمر کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے انہوں نے اپنی اداکاری کے زریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے  اور اب  آن سکرین مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ سکرین پرسیاسی شخصیت کے بارے میں بھی فلمیں بننی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ سکرین پر مریم نواز کا کردار ادا کریں کیونکہ وہ اسے اچھے سے ادا کر سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے مزید کہا کہ ” میں سیاسی شخصیات کی زندگی کے متعلق جاننا چاہتی ہوں مجھے لگتا ہے کہ ان کی زندگی ہم سے مختلف ہوگی کیونکہ یہ لوگ عام عوام کے درمیان مختلف ہوتے ہیں اور گھروں میں مختلف ہوتے ہیں ۔سیاسی شخصیتوں کی زندگی بھی اداکاروں کی زندگی سے مختلف نہیں ہیں“۔

واضح رہے کہ صبا قمر پاکستان کی مشہور اداکاروں میں شمار ہوتی ہے جنہوں نے فلم کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی کام کیا ہے اب وہ دوبارہ سے ٹی وی سکرین پر ڈرامہ ’تیرے حسن کے صدقے‘ میں کام کرتی نظر آ ئے گی۔

مزید :

تفریح -