پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو رہا کرنے کا حکم جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ محمودالرشید کی گرفتاری کے احکامات واپس لیتاہوں ، انہیں 16 ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ، محمود الرشدی کو 30 دن کیلئے گرفتار کیا گیا تھا ، 24 مئی کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لیتاہوں ۔