پولیس گرفتاری کا خوف، نوجوان لڑکی نے چوہے مار دوا پی کر خودکشی کرلی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک 19 سالہ لڑکی نے گرفتاری کے خوف سے چوہے مارنے والی دوا پی کر خودکشی کرلی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے میں مذکورہ بالا لڑکی کی شناخت سواتی کے نام سے ہوئی اور اس نے اپنی چھوٹی بہن 17 سالہ پریتی اور والدہ انورادھا کے ساتھ زہر پیا۔تینوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں سواتی جانبر نہ ہوسکی جبکہ اس کی بہن اور ماں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
دونوں بہنوں اور ماں نے اپنے بھائی پرنس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے کے خدشے کے پیش نظر زہریلی دوا کا استعمال کیا۔سواتی کے بھائی پر قریبی گاؤں کی ایک خاتون کو شادی کے لیے بھگاکر لے جانے کا الزام ہے۔ ان تینوں ماں بیٹیوں کو خوف تھا کہ پرنس کے نہ ملنے پر پولیس انہیں پکڑ کر لے جائے گی۔