الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے فن مصوری کا مقابلے کا اہتمام ، ملک بھر سے 117فن پاروں کی نمائش کی جائیگی

الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے فن مصوری کا مقابلے کا اہتمام ، ملک بھر سے ...
الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے فن مصوری کا مقابلے کا اہتمام ، ملک بھر سے 117فن پاروں کی نمائش کی جائیگی

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان  آن لائن )الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے فن مصوری کا مقابلہ بعنوان ”ڈے آف گریٹی ٹیوڈ“ کل ہوگا،مقابلے میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کا کا م آویزاں کیا جائے گا۔نامور ادیب،شاعر،ڈرامہ نویس اور ستارہ امتیاز امجد اسلام امجد مہمان خصوصی  ہونگے۔نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹ کو 50،دوسری کے لئے 30جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے انتظامات کےجا۴زہ اجلاس کے بعد  کہا کہ مقابلے میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی ،مقابلے کا مقصد ایٹمی طاقت بننے کے سفر کو پینٹنگ کے ذریعے نئی نسل کو روشناس کروانا ہے۔ 

مزید :

ادب وثقافت -علاقائی -پنجاب -لاہور -