وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے، نجی ٹی وی کا دعویٰ
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے  جہاں وہ پاک ترک سٹریٹجک اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف  31 مئی سے یکم جون تک ترکی کا دورہ کرینگے ، وزیر اعظم دورہ ترکی کے دوران  تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کریں گے،سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی ساتویں میٹنگ میں دفاع، توانائی، تجارت پر بات ہوگی۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا، وزیراعظم کو ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -