ماڈل نیہا راجپوت نے اپنے بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی دی

ماڈل نیہا راجپوت نے اپنے بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی دی
ماڈل نیہا راجپوت نے اپنے بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی دی
سورس: instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گونر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی اہلیہ و ماڈل نیہا راجپوت نے اپنے بیٹے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر صارفین اور اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ماڈل نے تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی سٹوری پر شیئر کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز تاثیر کی اہلیہ نے اپنے بیٹے شاہویز علی تاثیر کی پہلی تصویر انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوتے اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ”اس ننھے فرشتے کی گھر میں آمد دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے“۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے بیٹے نے ان کی انگلی پکڑی ہوئی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ مہینے شہباز تاثیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن اس جوڑے نے اس کی خبر پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب ماڈل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشی کو بانٹا ہے۔
یاد رہے کہ ماڈل نیہا راجپوت شہباز تاثیر کی دوسری اہلیہ ہیں،اس سے قبل شہباز تاثیر کی شادی ماہین غنی سے 2010ءمیں ہوئی تھی ان کے ہاں 2017ءمیں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔دسمبر2020ءمیں معروف ڈیزائنر نے ماڈل پر الزام لگا یا تھا کہ ان کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی خراب ہو رہی ہے اور 2021ءمیں نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کی شادی ہوئی تھی۔اور اب ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزید :

تفریح -