چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے مشاورت شروع ، کن ناموں پر غور کیا جارہاہے ؟ بڑی خبر 

چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے مشاورت شروع ، کن ناموں پر غور کیا جارہاہے ؟ بڑی ...
چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے مشاورت شروع ، کن ناموں پر غور کیا جارہاہے ؟ بڑی خبر 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیاہے ، ریٹائرڈ ججز کی بجائے ریٹائرڈ بیوروکریٹس کو ذمہ داری دینے پر غور کیا جارہاہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی ،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے چیئرمین نیب کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا، ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا ان ناموں پر اتحادیوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ، ،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ 2جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے، ابھی نام فائنل نہیں تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔

مزید :

قومی -