اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی عبوری ضمانت منظور کر لی 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی عبوری ضمانت منظور کر لی 
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی عبوری ضمانت منظور کر لی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی عبور ی ضمانت 9 جون 2022 تک منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری کی جانب سے ایڈووکیٹ زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئیں اور عبوری ضمانت کی درخواست کی ، عدالت نے درخواست منظور کر تے ہوئے 9 جون تک ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روک دیاہے ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری کی جانب سے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے ۔

مزید :

قومی -