کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی مزید مہنگی کر دی گئی 

کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی مزید مہنگی کر دی گئی 
کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی مزید مہنگی کر دی گئی 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی والوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ، نیپرا کی جانب سے  بجلی فی یونٹ 4 روپے  83 پیسے مہنگی کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، فیصلے سے کراچی والوں پر  7 ارب  86 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ   مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے  جبکہ جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا اور اس کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہو گا۔

مزید :

قومی -بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -