علیزے شاہ کی کار میں گانا سنتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اپنے فیشن اور پہناوے کے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی رہتی ہے۔ان دنوں 21سالہ اداکارہ کی کار میں گانا سنتے ہوئے اس کے بول ساتھ گنگناتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا تفصیلات کے مطابق اس دفعہ عہد وفا سٹار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کار میں موجود ہے اور گانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے انہوں نے ایک مختصر ویڈیو بنا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی.ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے بال رنگے ہوئے ہیں اور میک اپ کیا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے انہوں نے شہرت ڈرامہ عہد وفا سے حاصل کی اس کے بعد بھی انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا ان دنوں اداکارہ آن سکرین ڈرامہ ’بے بسی‘ میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔