مریم نوازشریف ایک مرتبہ پھر عمران خان کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئیں، سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے بیان جاری کر دیا 

مریم نوازشریف ایک مرتبہ پھر عمران خان کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئیں، سخت ...
مریم نوازشریف ایک مرتبہ پھر عمران خان کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئیں، سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے بیان جاری کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ”30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار بھی جمع نا کر سکنے پر بیچارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔عوام نے اسکو پہچان کر مسترد کر دیا ہے، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں۔30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار بھی جمع نا کر سکنے پر بیچارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔عوام نے اسکو پہچان کر مسترد کر دیا ہے۔انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے سے نہیں رکتا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اسے ڈوب مرنا چاہئے۔کہاں 30لاکھ کا دعویٰ اور کہاں 10ہزار تماشائی! کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا تو ہوتا ہے،اس نیم پاگل شخص کے پاس تو وہ بھی نہیں، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے۔“

مریم نوازشریف نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہو گا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گاورنہ جانبداری کا تاثر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔“

انہوں نے کہا کہ اس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جو اس فتنہ کی فتنے بازی کا شکار ہوئے اور اس کے بلوایوں اور مسلح جتھوں کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا بیٹھے، انکے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے سامنے اپنے گناہ کا اعتراف کرنا چاہیے اور ان± سے معافی مانگنی چاہیے۔“

مزید :

قومی -