پٹرول مہنگا ہونے کے بعد وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب اور اہم اعلان متوقع

سورس: Twitter/@CMShehbaz
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق خطاب کے دوران وزیراعظم کی طرف سے کم آمدنی والے طبقات کے لیے ایک ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گاتاکہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے وہ زیادہ متاثر نہ ہوں۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کے حقائق پر بھی گفتگو کریں گے اور قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ میاں شہباز شریف ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔
بعدازاں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کاخطاب رات 8 بجے سرکاری ٹی وی پر نشر کیاجائے گا۔