پریتی زنٹا، رانی مکھر جی،مادھوری ڈکشٹ، کرینہ کپور اورایشوریہ کی ایک ساتھ تصاویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

پریتی زنٹا، رانی مکھر جی،مادھوری ڈکشٹ، کرینہ کپور اورایشوریہ کی ایک ساتھ ...
 پریتی زنٹا، رانی مکھر جی،مادھوری ڈکشٹ، کرینہ کپور اورایشوریہ کی ایک ساتھ تصاویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا
سورس: Instagram/realpz

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)با لی ووڈ اداکاراؤں  کی ایک ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، کرن جوہر کی 50 سالگرہ کی تقریب میں ان سب کی ایک ساتھ تصاویر نے مداحوں کو پر جوش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ادکارہ پریتی زنٹا کا کرن جوہر کی شاندار سالگرہ کی تقریب میں اپنے پرانے بالی ووڈ ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ مل گئیں۔ انسٹا گرام پراداکارہ نے کرینہ کپور، رانی مکھرجی، ایشوریہ رائے بچن اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ مشہور سیلفیز لگائیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو پر جوش کر دیا۔اداکار پریتی زنٹا نے کیپشن میں لکھا، ”اب تک کی بہترین رات کے لیے کرن جوہر کا شکریہ۔“

View this post on Instagram

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)


ان تمام خوبصورتیوں کو ایک فریم میں دیکھ کر مداح آسمان پر چڑھ گئے جبکہ ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ، "دوسری اور تیسری سلائیڈز نے میری پسندیدہ بالی ووڈ دیوی کو 2 فریموں میں لپیٹ دیا۔"

View this post on Instagram

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)


کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں بالی ووڈ کے تمام بڑے ناموں نے شرکت کی جس میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، کترینہ کیف، وکی کوشل، انوشکا شرما، ہریتھک روشن، صبا آزاد، عامر خان، سیف علی خان، رنویر سنگھ اور دیگر شامل تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

مزید :

تفریح -