کتے جیسا دکھنے کے لیے جاپانی شہری نے اپنے اوپر لاکھوں روپے خرچ کردیے

کتے جیسا دکھنے کے لیے جاپانی شہری نے اپنے اوپر لاکھوں روپے خرچ کردیے
کتے جیسا دکھنے کے لیے جاپانی شہری نے اپنے اوپر لاکھوں روپے خرچ کردیے
سورس: Twitter/@zeppetJP

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ہر کسی کا کوئی نہ کوئی خواب ہوتا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے لوگ ہر ممکن جتن کرتے ہیں تاہم جاپان میں ایک شخص نے گزشتہ دنوں اپنا ایک ایسا خواب پورا کرنے پر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے ہیں کہ سن کر لوگوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل جیوز نیوز کے مطابق اس جاپانی شہری کا خواب تھا کہ وہ کتا بن جائے۔ 
رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے فلموں اور ٹی وی اشتہارات کے لیے کاسٹیوم تیار کرنے والی ایک ایجنسی سے رابطہ کیا اور انہیں اپنی اس خواہش کے متعلق بتایا۔ زیپت نامی اس ایجنسی نے اس کے لیے ایک ایسا لباس تیار کیا، جسے پہن کر یہ شخص ہوبہو کتے جیسا نظر آتا ہے۔ اس لباس کی تیاری میں کمپنی کو ایک ماہ کا عرصہ لگا اور اس پر 20لاکھ ین (تقریباً31لاکھ 86ہزار روپے) خرچ آیا۔ 
اس شہری کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں اس نے یہ لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ اس لباس کو پہن کر ویڈیو میں وہ ہوبہو کتے جیسا نظر آ رہا ہوتا ہے۔ اگر صارفین کو یہ نہ بتایا جائے کہ یہ کوئی آدمی ہے جس نے کتے کا لباس پہن رکھا ہے تو کوئی اسے پہچان ہی نہ پائے۔ کمنٹس میں لوگ اس شخص کی عجیب خواہش پر سخت حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -