ہاکی ٹیم کیساتھ انڈونیشیامیں موجود کوچ پاکستان کی کرکٹ کیپ پہننے پر مجبور، انتہائی پریشان کن خبرآگئی 

ہاکی ٹیم کیساتھ انڈونیشیامیں موجود کوچ پاکستان کی کرکٹ کیپ پہننے پر مجبور، ...
ہاکی ٹیم کیساتھ انڈونیشیامیں موجود کوچ پاکستان کی کرکٹ کیپ پہننے پر مجبور، انتہائی پریشان کن خبرآگئی 

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے وہ عروج بھی دیکھا ہے کہ دنیا اس پر رشک کرتی تھی۔ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والا ملک ہے، جس نے 4ورلڈ کپ جیتے۔ 1971ءمیں پہلا ہاکی ورلڈ کپ ہوا تھا اور یہ ہاکی کا یہ پہلا عالمی مقابلہ ہی پاکستان نے اپنے نام کیا تھا، مگر آج پاکستان میں ہاکی کا کھیل اس زبوں حالی کا شکار ہے کہ عالمی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم دور دور تک دکھائی نہیں دیتی۔ 

پاکستان میں ہاکی کے کھیل کا یہ حشر کیوں ہوا؟ اس سوال کا جواب آپ اس بات سے تلاش کر لیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کے لیے خود کی کیپ بھی نہیں ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم ان دنوں انڈونیشیامیں جاری ایشیاءکپ میں کھیل رہی ہے۔ ایک میچ کے دوران جب کیمرہ پاکستان کے کوچ سیگفریڈ ایکمین پر پڑا تو لوگوں نے کیا دیکھا کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کیپ پہن رکھی ہوتی ہے اور پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ان کے چہرے پر افسردگی کی صورت میں واضح نظر آ رہی ہوتی ہے۔

معروف صحافی فیضان لاکھانی نے سیگفریڈ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کیپ پہنے یہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ کیا ہاکی فیڈریشن پر اتنے برے دن آ گئے ہیں کہ وہ اپنے کوچ کے لیے اپنی ایک کیپ بھی نہیں بنوا سکتی اور وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کیپ پہننے پر مجبور ہیں؟

مزید :

کھیل -