سوئٹزر لینڈ کی فضائی کمپنی ’ایزی جیٹ‘ کی تمام پروازیں منسوخ یا موخر ہوگئیں کیونکہ ۔ ۔۔ کمپنی نے معذرت کرلی

سوئٹزر لینڈ کی فضائی کمپنی ’ایزی جیٹ‘ کی تمام پروازیں منسوخ یا موخر ہوگئیں ...
سوئٹزر لینڈ کی فضائی کمپنی ’ایزی جیٹ‘ کی تمام پروازیں منسوخ یا موخر ہوگئیں کیونکہ ۔ ۔۔ کمپنی نے معذرت کرلی
سورس: Wikimedia Commons

  

برن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ایک بہت بڑے تکنیکی مسئلے کے سبب سوئٹزرلینڈ کی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کی تمام پروازیں منسوخ یا موخر ہو گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جمعرات کے روز سہ پہر ایک سے تین بجے کے دوران ایزی جیٹ کی جتنی بھی پروازیں شیڈول تھیں، وہ اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے روانہ نہیں ہو سکیں۔ 

رپورٹ کے مطابق کئی ممالک میں ایزی جیٹ کے سینکڑوں مسافر پروازیں منسوخ یا موخر ہونے کی وجہ سے دربدر ہو گئے جن سے کمپنی کی طرف سے معذرت کی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ ’آئی ٹی‘ کے مسئلے کی وجہ سے اس کی تمام پروازیں متاثر ہوئیں۔

اس خرابی سے متاثرہونے والے مسافروں نے سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ ایک شخص نے بتایا کہ ”ہم سب لوگ طیارے میں سوار ہو گئے تھے اور سیٹ بیلٹ باندھ لیے تھے جب ہمیں ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہوا جس میں بتایا گیا تھا کہ ہماری پرواز منسوخ ہو گئی ہے۔ اب ہم ٹرین سٹیشن پر بیٹھے ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں اور 5گھنٹے کی تاخیر سے منزل پرپہنچیں گے۔“

مزید :

بین الاقوامی -