غریدہ فاروقی نے عمران خان کو "بری خبر" سنادی

غریدہ فاروقی نے عمران خان کو "بری خبر" سنادی
غریدہ فاروقی نے عمران خان کو
سورس: Instagram

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا "عمران خان کیلئے بری خبر! معیشت کی بہتری کیلئے ، کڑے فیصلے لینے کےلئے، اسٹیبلشمنٹ کی مکمل سپورٹ شہباز حکومت کو حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے IMF پلان کے حصول کےلئے (عمران خان دور کا) کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔ معیشت مضبوط ہو، پاکستان ترقی کرے، شہباز حکومت ڈلیور کرے، اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور سپورٹ۔"

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 30 روپے کا اضافہ کیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -