"جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہئے" مریم نواز کا طنز

"جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہئے" مریم نواز کا طنز
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 مئی کے لانگ مارچ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہئے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ غیر جانبدار نہ رہی تو بطور ادارہ اس کیلئے نقصان ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا "فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں۔30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار بھی جمع نہ  کر سکنے پر بیچارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔عوام نے اس کو پہچان کر مسترد کر دیا ہے۔انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے نہیں رکتا، جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہئے۔"

عمران خان کے صحافی کے سوال پر پریس کانفرنس ختم کرنے پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا "کہاں 30لاکھ کا دعویٰ اور کہاں 10ہزار تماشائی! کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا تو ہوتا ہے،اس نیم پاگل شخص کے پاس تو وہ بھی نہیں ، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے۔"

انہوں نے مزید کہا "فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہو گا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گاورنہ جانبداری کا تاثر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔"

مزید :

اہم خبریں -قومی -