صفدر ماہی کی پنجابی فلم "عشق میرا انمول" 17جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

صفدر ماہی کی پنجابی فلم "عشق میرا انمول" 17جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
صفدر ماہی کی پنجابی فلم
سورس: YouTube

  

لاہور (فلم رپورٹر) گلوکار واداکار صفدر ماہی کی پنجابی فلم ”عشق میرا انمول“ 17جون کو سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔صفدر ماہی نے فلم میں اداکاری کرنے کے علاوہ  سکرپٹ بھی خود لکھا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شفقت چیمہ، اچھی خان، راحیلہ آغا، انیلا آغا، صائم علی، شہلا چوہدری، معصومہ علی اور لائبہ خان شامل ہیں۔ مشتاق علوی،اکرم خیال، اقبال قیصر، نذیر علی کے  لکھے  گیت  نصیبولعل، سائرہ نسیم، نورافشاں، ناہید طالب، عمران شوکت اور صفدر ماہی کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر سلیم باجوہ، نعیم خان اور ہدایتکار باسو چوہدری ہیں۔ 

مزید :

تفریح -