اسلام آباد میں بارش ، موسم خوشگوار

اسلام آباد میں بارش ، موسم خوشگوار
اسلام آباد میں بارش ، موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔

 اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، شانگلہ اور ہری پور کے مختلف علاقوں میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز بھی ملک کے بعض علاقوں جن میں خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر شامل ہیں میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔