پاک امریکہ تعلقات سے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اہم بیان

پاک امریکہ تعلقات سے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اہم بیان
پاک امریکہ تعلقات سے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اہم بیان

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ  پاکستان اورامریکہ اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھ سکتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  دونوں ممالک کے تعلقات کومزید خراب ہونے دینا دانشمندی نہیں ہوگی

امریکی اخبار کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں باہمی تعلقات جس طرح کے رہے ہیں وہ نہ پاکستانی اورنہ ہی امریکی عوام کے مفاد میں ہیں، مجھے یقین ہے کہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان مختلف امور پراتفاق زیادہ ہے اوراختلاف کم ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان تناؤ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کا حصہ بننا اس طرح ہے جیسے امریکہ میں ٹرمپ اورکلنٹن خاندان ایک حکومت کا حصہ ہوں،میں انقلاب کے بجائے ارتقا پریقین رکھتا ہوں، پاکستان اورامریکہ کے درمیان بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں،دونوں ممالک کو پنے مثبت تعلقات پرجذبات کوحاوی نہیں ہونے دینا چاہئیے کیونکہ اس میں کسی کا بھی فائدہ نہیں۔

مزید :

قومی -