منشیات کیس میں آریان خان کو کلین چٹ ملنے کے بعد انہیں گرفتار کرنے والے افسر سمیر وانکھیڑے کی مشکلات میں اضافہ

منشیات کیس میں آریان خان کو کلین چٹ ملنے کے بعد انہیں گرفتار کرنے والے افسر ...
منشیات کیس میں آریان خان کو کلین چٹ ملنے کے بعد انہیں گرفتار کرنے والے افسر سمیر وانکھیڑے کی مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو منشیات کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد انہیں گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیور و  (این سی بی) کے افسر سمیر وانکھیڑے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
این سی بی کے جنرل ڈائریکٹر ایس این پردھان کا کہنا ہے کہ  ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سمیر وانکھیڑے نے جس طرح معاملے کو سنبھالا اس میں کئی خامیاں تھیں، جلد ہی اس معاملے کی حتمی رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ انہوں نے نیوز 18 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان منشیات کیس میں افسران کی کرپشن کے پہلو کی بھی جانچ کی جا رہی ہے ، جلد ہی رپورٹ میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔
دوسری جانب بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام نے سمیر وانکھیڑے کے خلاف مناسب کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ ممبئی کے این سی بی چیف سمیر وانکھیڑے نے گزشتہ برس آریان خان سمیت 10 افراد کو منشیات استعمال کرنے، خریدنے اور بیچنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا۔  اس بے بنیاد مقدمے کی بنا پر آریان خان کو ایک مہینے تک جیل میں رہنا پڑا تھا۔