باپ نے بیٹی کو نوجوان کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ کر دونوں کو گولی مار دی

باپ نے بیٹی کو نوجوان کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ کر دونوں کو گولی مار ...
باپ نے بیٹی کو نوجوان کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ کر دونوں کو گولی مار دی

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد میں باپ نے بیٹی کو نوجوان کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ کر دونوں کو گولی مار دی جس سے لڑکے کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ لڑکی شدید زخمی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل مشرا کی بیٹی 11 ویں جماعت میں پڑھتی تھی  جہاں اس کی دوستی ارنب سنگھ نامی نوجوان سے ہوئی ۔ نوجوان نے چوری چھپے لڑکی کے گھر آنا شروع کردیا۔ گزشتہ شب لڑکی نے کہا کہ گرمی بہت زیادہ ہے اس لیے وہ چھت پر سوئے گی۔ 

رات کو لڑکی کے باپ سنیل مشرا کو شک ہوا اور وہ اسلحہ لے کر چھت پر پہنچ گیا جہاں اس نے اپنی بیٹی کو نوجوان کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھتے ہی دونوں کو گولی مار دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

مزید :

بین الاقوامی -