ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ایک مشکل تو آج صبح ہی حل ہو جائے گی جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہش مند تھے وہ اب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ آج کا دن آپ کو کافی عرصے کے بعد بہتری دے رہا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو ستاروں کی پوزیشن بنی ہے اُس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب صورت حال ایک اچھی پوزیشن کی جانب جا رہی ہے اور آپ کو انشاءاللہ تیزی سے مشکلات سے نکالنے میں مدد گار ہو گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ ہر طرح کی بندش وغیرہ سے آزاد ہیں اس کے باوجود اگر رکاوٹ ہے تو پھر استخارے کی مدد سے کام لیں اور کوشش کریں کہ جو بھی معلوم ہو اُس کا جلد ازالہ کیا جا سکے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جلد اپنے حوالے سے خوشی کی خبر ملے گی اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے آج ہو جائے گا جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ بس تھوڑا عرصہ اور انتظار کر لیں تو بہتر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جب تک اپنے اوپر جاری نحوست،بندش وغیرہ کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے آپ آگے کیسے بڑھیں گے حسبنا اللہ ونعیم الوکیل450مرتبہ اور یا حیی یا قیوم101مرتبہ پڑھنا شروع کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک طرف سے کوئی اچھی خبر مل جانے کی امید ہے، جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں اب اس سے آزاد ہوں گے اور آپ کو آج کچھ مالی امداد بھی ملنے کا امکان ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
توکل اختیار کیا کریں اور اپنے معاملات کو سپرد اللہ کر دیا کریں۔ وہ آپ کے لئے انشاءاللہ آسانیاں ہی پیدا فرمائے گا اور اُس مقام سے عطاءفرمائے گا جن کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اچھا اور مددگار دن ہے آپ کو جس طرف سے بھی پریشانی مل رہی تھی اُس کا سلسلہ رُک جائے گا اور کچھ نہ کچھ تو انشاءاللہ اچھا ہی دکھائی دے گا آج شام تک۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ناچاہتے ہوئے بھی وہ کام کریں گے جو آپ کے لئے بہتر نہیں ہے ابھی بھی وقت ہے استخارے کی مدد لے لیں تو اچھا ہے ورنہ اندیشہ ہے کہ کسی غلط راستے پر نا آ جائیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج آپ بس یا حیی یا قیوم کا ورد1000مرتبہ کر لیں اور راشن کا صدقہ دیں انشاءاللہ صورتحال دوپہر کے بعد سے ہی آپ کے کنٹرول میں آ جائے گی اور ایک بڑی مشکل ٹل جائے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورتحال کافی دنوں کے بعد آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئی ہے۔آپ کو اب روزانہ کے حساب سے بہتری ملے گی اور جو لوگ مالی طور پر کمزور تھے وہ اب انشاءاللہ بہتری محسوس کریں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بُرے دور کا خاتمہ ہو رہا ہے آپ نے بڑی مشکل سے یہ دن گزاریں ہیں اِس وقت آپ کو غیر متوقع طور پر انشاءاللہ بہتری ملے گی اور راستے کی رکاوٹیں دور ہو سکیں گی۔