چیئرمین الکہف ٹرسٹ تعلیمی و رفاہی دورہ پر کراچی پہنچ گئے

چیئرمین الکہف ٹرسٹ تعلیمی و رفاہی دورہ پر کراچی پہنچ گئے

  

لاہور(پ ر) ملک کی معروف روخانی شخصیت اورالکہف ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد ابراہیم نقشبندی تین روزہ رفاہی، تعلیمی و خانقاہی دورہ پرلاہورسے کراچی پہنچ گے جہاں وہ”الکہف ٹرسٹ“ کی طرف سے مختلف علاقوں میں تعلیمی و رفاہی خدما ت کا جائرہ لیتے ہوئے اندرون سندھ کے علاقہ ”باہوگھوٹھ“ میں الکہف ٹرسٹ کے رفاہی دفتر کا افتتاح اور کراچی کے مختلف مدارس و مساجد اور خانقاہوں کا دورہ کرتے ہوئے اصلاحی خطاب بھی کریں گے،حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ انسانیت اور مخلوق خدا کی خدمت،اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے،دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات کابہترین ذریعہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ مخیر حضرات کے تعاون سے لاہور،گوجرانوالہ، کراچی،گلگت و بلتستان، بلوچستان کا علاقہ چولستان، تھر،اور اندرون سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تعلیمی و رفاہی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔