15پٹواریوں کو قانونگو کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ

  15پٹواریوں کو قانونگو کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان رشید نے قانونگو کے شارٹ فال کو پر کرنے کیلئے لاہور کے 15 پٹواریوں کو قانونگو کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جن پٹواریوں کو قانگو کے نام پر ترقی دی جارہی ہے ْان میں شفقت علی، ممتاز علی، خادم حسین، ریاض حسین، مشتاق مسیح، ظفر عباس، محمد سلیم، محمد جمیل،ریاض علی، نذیر احمد،عبدالغفور،خلیل احمد، محمد ارشد خان، حبیب اللہ، شوکت علی کی قانونگو کے عہدے پر ترقی. پر سفارشات مرتب کر لی گئی۔اس حوالے سے پٹواریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کی طرف سے جوذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو احس انداز میں نبھایا جائے گا