یوم تکبیر میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن،عمران خان 

یوم تکبیر میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن،عمران خان 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن ہانگ کانگ کے صدر عمران خان نے یوم تکبیر پر اپنے بیان میں کہا ہے یوم تکبیر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں شیر پاکستان نے امریکی دھمکیوں کو پاوں تلے روند کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ تاریخ گواہ ہے میاں محمد نواز شریف نے امریکی صدر بل کلنٹن کی بھاری آفرز کو مسترد کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ قوم آج محفوظ اور پر امن پاکستان میں سانس لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی تہہ دل سے مشکور و ممنون ہے۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ملکی سلامتی اور وطن عزیز کے استحکام کو مضبوط بنانے کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ ملک کے محب وطن عوام نڈر اور بہادر سیاسی اور عسکری قیادت کے شانہ بشانہ دل و جان سے کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دنیا میں مضبوط معاشی دفاعی سماجی قوت کی حامل مملکت بنائیں گے۔